Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، عرب میڈیا
شائع 21 جون 2025 11:40pm
فوٹو عرب میڈیا
فوٹو عرب میڈیا

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللّٰہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔

ابو علی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللّٰہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ سائٹس پر نئی فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے کے نتیجے میں جوہری سائنسدان ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔

Iran Israel War

HIZBULLAH

Hassan Nasar Ullah

Abu Ali Khalil