Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

یوم عاشور پر زبردست انتظامات، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، یوم عاشور پر امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی
شائع 06 جولائ 2025 11:16pm

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے لیے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

Interior Minister

اسلام آباد

محرم

Muharram ul Haram

Ashura

PM Shehbaz Sharif

mohsin naqvi

PM SHAHBAZ SHARIF

muharram security

Ashura 2025