ژوب: موسیٰ خیل کےسرحدی علاقے سے 4 لاشیں برآمد

چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل
شائع 04 جنوری 2026 03:32pm

بلوچستان کے ضلع ژوب میں موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ژوب اور موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار لاشوں کی اطلاع ملی، جس پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ایمبولینسز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی اصل نوعیت پولیس اور متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے بعد واضح ہوگی۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

firing

بلوچستان

Zhob

musa khel