بیرسٹر گوہر کا قومی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننا ہے، لیکن اس بات کو آگے بڑھا کر ایک معاملہ بنایا جا رہا ہے
شائع 06 جنوری 2026 03:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیریت معلوم کرنا ہے، تاہم اس معاملے کو غیر ضروری طور پر ایشو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننا ہے، لیکن اس بات کو آگے بڑھا کر ایک معاملہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ صورتحال کس طرف جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کی بات اب پانچ بڑوں تک جا پہنچی ہے، جبکہ حالات خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت کارکنوں کا عزم ہے اور عوام اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی سختی کو عوام نے برداشت کیا ہے، اسی تناظر میں 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ان سے ملاقات کروائی جائے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے قومی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی کی بات پارٹی کے اندر ہی رہنی چاہیے۔

rawalpindi

chairman pti

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan

Imran Khan PTI

8 feb protest