کراچی: ناظم آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیوحکام
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں گتے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف عمل رہیں۔
خوش قسمتی سے فیکٹری کے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں اور تفتیش جاری ہے تاکہ اصل سبب کا تعین کیا جا سکے۔ فائربریگیڈ اہلکار اب بھی فیکٹری میں کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
مقبول ترین












