ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ

ایرانی گن بوٹ کی فائرنگ سے جہاز کو نقصان، عملہ محفوظ، برطانوی ادارہ
شائع 22 اپريل 2026 10:47am

عمان کے قریب سمندر میں ایک کنٹینر جہاز پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس میں جہاز کو نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا، برطانوی بحری ادارے نے تصدیق کی ہے۔

برطانوی بحری نگرانی کے ادارے (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق اسے عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) کے فاصلے پر ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹینر جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ ایک ایرانی پاسداران انقلاب کی گن بوٹ جہاز کے قریب آئی اور اس پر فائرنگ کی۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جہاز کے برج (برج کنٹرول سسٹم) کو شدید نقصان پہنچا۔

یو کے ایم ٹی او نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد کسی آگ لگنے یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا الجزیرہ نے فوری طور پر اس واقعے کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔