لاہور میں فائرنگ سے خاتون اور دو بچے قتل، ملزم نے خود کشی کر لی

جاں بحق خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی، بچوں میں 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب شامل
شائع 02 مئ 2026 09:32am

لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک فلیٹ کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خاتون سمیت دو بچے جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد خودکشی کرلی۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق بچوں میں 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔