بانڈ ویجلانٹیز کی واپسی

.
شائع 15 مئ 2026 03:07pm

بانڈ مارکیٹیں اب یوں محسوس ہونے لگی ہیں جیسے ان کا صبر آخرکار جواب دے گیا ہو۔ برطانیہ میں طویل مدتی حکومتی بانڈز کی ییلڈز حال ہی میں 1998 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ امریکا میں ٹریژری بانڈز کی ییلڈز بار بار مانیٹری نرمی کی توقعات کے باوجود بلند ہیں۔ سرمایہ کار اب کھل کر یہ سوال اٹھانے لگے ہیں کہ کہیں حکومتیں خود ہی مہنگائی کے مسئلے کا حصہ تو نہیں بن چکیں۔

برسوں تک مالیاتی منڈیوں نے بھاری خساروں، انتہائی سستی رقوم اور اس مسلسل دعوے کو برداشت کیے رکھا کہ قرض اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ مگر اب مالیاتی نظم و ضبط نافذ کرنے والی پرانی قوتیں دوبارہ متحرک ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

بانڈ ویجلانٹیز ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں۔

یہ اصطلاح 1980 کی دہائی میں اُس وقت سامنے آئی تھی جب ایسے سرمایہ کاروں کو بیان کرنا مقصود تھا جو مالیاتی بے احتیاطی کی مرتکب سمجھی جانے والی حکومتوں کو سزا دینے کے لیے حکومتی بانڈز خریدنے پر بہت زیادہ منافع طلب کرتے تھے۔ یہ اصطلاح کسی پرانی مالیاتی مغربی فلم کے مکالمے جیسی ڈرامائی محسوس ہوتی ہے، مگر اس کا طریقۂ کار نہایت سخت اور سادہ ہے۔ اگر سرمایہ کار کسی حکومت کی اخراجات یا مہنگائی پر قابو پانے کی صلاحیت پر اعتماد کھو بیٹھیں تو قرض لینے کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ اور جب یہ لاگت طویل عرصے تک بلند رہے تو بالآخر سیاسی مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں۔

برطانیہ اس عمل کی تلخی پہلے ہی دیکھ چکا ہے۔ 2022 میں غیر مالی معاونت والے ٹیکس کٹوتیوں کے خلاف بانڈ مارکیٹ کے ردعمل کے بعد لز ٹرس (Liz Truss) صرف چند ہفتے ہی اقتدار میں رہ سکیں۔ اب ایک بار پھر گِلٹ سرمایہ کار اپنی طاقت دکھا رہے ہیں، کیونکہ کیر اسٹارمر( Keir Starmer) سے متعلق سیاسی بے یقینی، اور ایران پر امریکا اور اسرائیل جنگ کے باعث ابھرنے والے مہنگائی کے نئے خدشات آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ بانڈ ٹریڈرز اب صرف معاشی اعداد و شمار پر ردعمل نہیں دے رہے بلکہ کھل کر یہ جانچ رہے ہیں کہ کون سے سیاستدان ”مارکیٹ دوست“ دکھائی دیتے ہیں اور کون مزید بڑے خساروں کا خطرہ بن سکتے ہیں۔

یوں محسوس ہونے لگا ہے جیسے انتخابات کی اہمیت آہستہ آہستہ بانڈ مارکیٹ کی منظوری کے مقابلے میں ثانوی بنتی جا رہی ہو۔

یہ وقت ہرگز اتفاقی نہیں۔ ترقی یافتہ دنیا کی حکومتیں ایک طرف بڑھتے ہوئے اخراجاتی تقاضوں اور دوسری جانب مالیاتی گنجائش میں کمی کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔ دفاعی بجٹ بڑھ رہے ہیں، عمر رسیدہ آبادی کی کفالت مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہے، جبکہ وبا کے بعد کے برسوں میں قرضوں کا بوجھ پہلے ہی تاریخی سطحوں پر موجود ہے۔ پھر ایک اور توانائی بحران نے جنم لیا۔ ایران کے گرد تنازع کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس سے وہی مہنگائی کے خدشات دوبارہ سر اٹھانے لگے جنہیں مرکزی بینک 2022 میں پیچھے چھوڑ دینے کی امید کر رہے تھے۔

یہیں سے صورتحال مزید خطرناک رخ اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے۔ جنگ سے پہلے ہی بانڈ مارکیٹیں بے چینی کا شکار تھیں، جبکہ تیل کے جھٹکے نے صرف پہلے سے موجود دراڑوں کو گہرا کر دیا۔ توانائی کی بلند قیمتیں مہنگائی کی توقعات میں اضافہ کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں سرمایہ کار طویل مدتی قرض اپنے پاس رکھنے کے بدلے زیادہ منافع کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یوں ان حکومتوں کے لیے ایک خطرناک چکر جنم لیتا ہے جو پہلے ہی قرض لینے کی بڑھتی ضرورتوں تلے دبی ہوئی ہیں۔ قرض کی ادائیگی کی لاگت بڑھتی جاتی ہے، جبکہ پالیسی سازوں پر مزید اخراجات کرنے کا دباؤ بھی برقرار رہتا ہے۔

اس ردعمل کے اثرات صرف برطانیہ تک محدود نہیں رہے۔ جاپان کی بانڈ مارکیٹیں بھی دوبارہ دباؤ کا شکار ہیں، کیونکہ سرمایہ کار قرض پر مبنی اخراجاتی منصوبوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ توانائی کی مہنگی درآمدات کے دباؤ سے ین مزید کمزور ہو رہا ہے۔ امریکا میں ٹریژری بانڈز کی ییلڈز جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر بلند ہیں، حالانکہ شیئر بازار بار بار سفارتی پیش رفت اور ممکنہ شرح سود میں کمی کی امیدوں کو قیمتوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فرانس سرمایہ کاروں کے خساروں سے متعلق خدشات کے درمیان سیاسی عدم استحکام سے نبرد آزما ہے۔ ایشیا کے بعض حصے بھی اس دباؤ کو محسوس کر رہے ہیں، جہاں کرنسیاں کمزور ہو رہی ہیں اور مرکزی بینک بڑھتی توانائی درآمدی لاگت کے مقابلے میں شرح مبادلہ کو سہارا دینے کے لیے مداخلت کر رہے ہیں۔

برسوں تک مرکزی بینک بڑے پیمانے پر بانڈ خریداری پروگراموں کے ذریعے ییلڈز کو دبا کر جھٹکوں کو جذب کرنے کا کردار ادا کرتے رہے۔ سرمایہ کار جانتے تھے کہ مارکیٹ کے پیچھے ہمیشہ ایک خریدار موجود ہے۔ مگر اب وہ دور ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مرکزی بینک غیر معمولی مالیاتی سہولتوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، جبکہ مہنگائی کے خطرات بدستور برقرار ہیں۔ اسی لیے بانڈ سرمایہ کار اب سستے سرمائے کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ وہ مارکیٹیں جو کبھی مرکزی بینکوں کے تحفظ پر انحصار کرتی تھیں، اب دوبارہ مالیاتی ساکھ کی اصل قیمت سمجھنے لگی ہیں۔

اس کہانی کا ایک اور پہلو بھی ہے جو پالیسی سازوں کے لیے باعثِ تشویش ہونا چاہیے۔ کم شرح سود کے دور میں مالیاتی خطرات ختم نہیں ہوئے بلکہ صرف اپنی جگہ بدل گئے ہیں۔ اب حکومتی بانڈز کی تجارت کا بڑا حصہ روایتی بینکوں کے بجائے ہیج فنڈز اور زیادہ قرض پر چلنے والے مالیاتی ڈھانچوں کے ذریعے ہو رہا ہے۔ نجی قرضوں کی منڈیاں غیر معمولی حد تک پھیل چکی ہیں۔ ریگولیٹرز نے 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد برسوں بینکوں کو مضبوط بنانے پر صرف کیے، مگر اب مالیاتی نظام کے دوسرے حصوں میں دوبارہ حد سے زیادہ قرض کا رجحان ابھر آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بانڈ ییلڈز میں اچانک اتار چڑھاؤ اب کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر مالیاتی اداروں کے لیے دباؤ اور بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

منڈیاں اس خطرے کی جھلک پہلے ہی دکھا چکی ہیں۔ ایران تنازع کے بعد ابتدائی تیل بحران کے دوران ہیج فنڈز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بانڈ ییلڈز تیزی سے بڑھیں اور شرح سود سے متعلق توقعات اچانک تبدیل ہو گئیں۔ فی الحال مالیاتی نظام نے اس دباؤ کو نسبتاً سنبھال لیا ہے۔ نہ تو وسیع پیمانے پر فروخت کا خوف پھیلا اور نہ ہی بانڈ مارکیٹ میں ویسی شدید بے ترتیبی دیکھی گئی جیسی ماضی کے بحرانوں میں سامنے آئی تھی۔ مگر ایک سوال اب بھی منڈیوں پر ناپسندیدہ سائے کی طرح منڈلا رہا ہے: اگر دباؤ کی اگلی لہر بیک وقت شیئر بازاروں، کریڈٹ مارکیٹوں اور حکومتی بانڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لے تو کیا ہوگا؟

پاکستان جیسے ممالک کے لیے اس کے اثرات محض مالیاتی نظریات تک محدود نہیں۔ امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند ییلڈز عالمی مالیاتی حالات کو سخت بناتی ہیں، ڈالر کو مضبوط کرتی ہیں اور ابھرتی معیشتوں کے لیے قرض لینے کی لاگت بڑھا دیتی ہیں۔ دوسری جانب تیل کے جھٹکے درآمدی بل اور مہنگائی دونوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہ ممالک جو پہلے ہی کمزور بیرونی مالیاتی کھاتوں کے سہارے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہوں، جلد محسوس کرنے لگتے ہیں کہ جب بانڈ مارکیٹیں مخالف رخ اختیار کر لیں تو پالیسی کی غلطیوں کی گنجائش کتنی محدود رہ جاتی ہے۔ دنیا کی بڑی معیشتوں کے پاس شاید اب بھی کچھ حفاظتی سہولتیں موجود ہوں، مگر چھوٹے ممالک کے پاس ایسا تحفظ نہیں۔

شاید یہی بانڈ ویجلانٹیز کی واپسی کی اصل اہمیت بھی ہے۔ سرمایہ کار اب صرف مہنگائی کے اعداد و شمار یا مرکزی بینکوں کے بیانات پر ردعمل نہیں دے رہے بلکہ وہ یہ سوال اٹھانے لگے ہیں کہ کہیں حکومتیں خود ہی قرض، سستے ری فنانسنگ اور مسلسل مالیاتی توسیع کی ساختی عادت کا شکار تو نہیں ہو چکیں۔ جنگیں، توانائی کے بحران اور سیاسی عدم استحکام محض اُس لمحے کو تیز کر رہے ہیں جب ان خدشات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

اور شاید یہیں وہ زیادہ بے آرام کرنے والا سوال بھی جنم لیتا ہے۔ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ نے عالمی مالیاتی نظام میں ایک اور دراڑ پیدا کر دی ہے، جو پہلے ہی بلند شرح سود اور بڑھتے خساروں کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا شکار تھا؟ ممکن ہے توانائی کا یہ جھٹکا وقت کے ساتھ مدھم پڑ جائے، مگر بانڈ مارکیٹیں اب زیادہ تر اُس طویل المدتی حقیقت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس میں قرض پر چلنے والی معیشتوں کے لیے قرض لینے کی لاگت مستقل طور پر بلند رہ سکتی ہے۔

اس ردعمل کے اثرات صرف برطانیہ تک محدود نہیں رہے۔ جاپان کی بانڈ مارکیٹیں بھی دوبارہ دباؤ کا شکار ہیں، کیونکہ سرمایہ کار قرض پر مبنی اخراجاتی منصوبوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ توانائی کی مہنگی درآمدات کے دباؤ سے ین مزید کمزور ہو رہا ہے۔ امریکا میں ٹریژری بانڈز کی ییلڈز جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر بلند ہیں، حالانکہ شیئر بازار بار بار سفارتی پیش رفت اور ممکنہ شرح سود میں کمی کی امیدوں کو قیمتوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فرانس سرمایہ کاروں کے خساروں سے متعلق خدشات کے درمیان سیاسی عدم استحکام سے نبرد آزما ہے۔ ایشیا کے بعض حصے بھی اس دباؤ کو محسوس کر رہے ہیں، جہاں کرنسیاں کمزور ہو رہی ہیں اور مرکزی بینک بڑھتی توانائی درآمدی لاگت کے مقابلے میں شرح مبادلہ کو سہارا دینے کے لیے مداخلت کر رہے ہیں۔

برسوں تک مرکزی بینک بڑے پیمانے پر بانڈ خریداری پروگراموں کے ذریعے ییلڈز کو دبا کر جھٹکوں کو جذب کرنے کا کردار ادا کرتے رہے۔ سرمایہ کار جانتے تھے کہ مارکیٹ کے پیچھے ہمیشہ ایک خریدار موجود ہے۔ مگر اب وہ دور ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مرکزی بینک غیر معمولی مالیاتی سہولتوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، جبکہ مہنگائی کے خطرات بدستور برقرار ہیں۔ اسی لیے بانڈ سرمایہ کار اب سستے سرمائے کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ وہ مارکیٹیں جو کبھی مرکزی بینکوں کے تحفظ پر انحصار کرتی تھیں، اب دوبارہ مالیاتی ساکھ کی اصل قیمت سمجھنے لگی ہیں۔

اس کہانی کا ایک اور پہلو بھی ہے جو پالیسی سازوں کے لیے باعثِ تشویش ہونا چاہیے۔ کم شرح سود کے دور میں مالیاتی خطرات ختم نہیں ہوئے بلکہ صرف اپنی جگہ بدل گئے ہیں۔ اب حکومتی بانڈز کی تجارت کا بڑا حصہ روایتی بینکوں کے بجائے ہیج فنڈز اور زیادہ قرض پر چلنے والے مالیاتی ڈھانچوں کے ذریعے ہو رہا ہے۔ نجی قرضوں کی منڈیاں غیر معمولی حد تک پھیل چکی ہیں۔ ریگولیٹرز نے 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد برسوں بینکوں کو مضبوط بنانے پر صرف کیے، مگر اب مالیاتی نظام کے دوسرے حصوں میں دوبارہ حد سے زیادہ قرض کا رجحان ابھر آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بانڈ ییلڈز میں اچانک اتار چڑھاؤ اب کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر مالیاتی اداروں کے لیے دباؤ اور بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

منڈیاں اس خطرے کی جھلک پہلے ہی دکھا چکی ہیں۔ ایران تنازع کے بعد ابتدائی تیل بحران کے دوران ہیج فنڈز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بانڈ ییلڈز تیزی سے بڑھیں اور شرح سود سے متعلق توقعات اچانک تبدیل ہو گئیں۔ فی الحال مالیاتی نظام نے اس دباؤ کو نسبتاً سنبھال لیا ہے۔ نہ تو وسیع پیمانے پر فروخت کا خوف پھیلا اور نہ ہی بانڈ مارکیٹ میں ویسی شدید بے ترتیبی دیکھی گئی جیسی ماضی کے بحرانوں میں سامنے آئی تھی۔ مگر ایک سوال اب بھی منڈیوں پر ناپسندیدہ سائے کی طرح منڈلا رہا ہے: اگر دباؤ کی اگلی لہر بیک وقت شیئر بازاروں، کریڈٹ مارکیٹوں اور حکومتی بانڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لے تو کیا ہوگا؟

پاکستان جیسے ممالک کے لیے اس کے اثرات محض مالیاتی نظریات تک محدود نہیں۔ امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند ییلڈز عالمی مالیاتی حالات کو سخت بناتی ہیں، ڈالر کو مضبوط کرتی ہیں اور ابھرتی معیشتوں کے لیے قرض لینے کی لاگت بڑھا دیتی ہیں۔ دوسری جانب تیل کے جھٹکے درآمدی بل اور مہنگائی دونوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہ ممالک جو پہلے ہی کمزور بیرونی مالیاتی کھاتوں کے سہارے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہوں، جلد محسوس کرنے لگتے ہیں کہ جب بانڈ مارکیٹیں مخالف رخ اختیار کر لیں تو پالیسی کی غلطیوں کی گنجائش کتنی محدود رہ جاتی ہے۔ دنیا کی بڑی معیشتوں کے پاس شاید اب بھی کچھ حفاظتی سہولتیں موجود ہوں، مگر چھوٹے ممالک کے پاس ایسا تحفظ نہیں۔

شاید یہی بانڈ ویجلانٹیز کی واپسی کی اصل اہمیت بھی ہے۔ سرمایہ کار اب صرف مہنگائی کے اعداد و شمار یا مرکزی بینکوں کے بیانات پر ردعمل نہیں دے رہے بلکہ وہ یہ سوال اٹھانے لگے ہیں کہ کہیں حکومتیں خود ہی قرض، سستے ری فنانسنگ اور مسلسل مالیاتی توسیع کی ساختی عادت کا شکار تو نہیں ہو چکیں۔ جنگیں، توانائی کے بحران اور سیاسی عدم استحکام محض اُس لمحے کو تیز کر رہے ہیں جب ان خدشات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

آخرکار بانڈ مارکیٹوں کی ایک عادت یہ بھی رہی ہے کہ وہ حد سے زیادہ پُرامید اندازوں پر کھڑے نظاموں کو دوبارہ حقیقت کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ آیا حکومتیں صرف منڈیوں کی عارضی بے چینی کا سامنا کر رہی ہیں، یا پھر یہ اُس کہیں زیادہ سخت مرحلے کی ابتدا ہے جہاں جنگ، قرضوں اور مہنگائی کی تھکن سے پہلے ہی دباؤ کا شکار دنیا میں مالیاتی خطرات کی نئی اور کڑی قیمت لگنا شروع ہو چکی ہے۔

نوٹ: یہ تحریر 14 مئی 2026 کو بزنس ریکارڈر کی اردو ویب سائٹ پر شائع ہوئی۔ اس میں موجود رائے مصنف کی ذاتی ہے۔ ادارے کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔