بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج جاری

.
شائع 06 جون 2026 11:06am

بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات، بےروزگاری اور نظام کی ناکامیوں کے خلاف نوجوانوں کی ایک منفرد اور طنزیہ تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ انٹرنیٹ سے نکل کر احتجاج کی صورت سڑکوں پر آگئی ہے۔ اس انوکھی مہم کی شروعات مئی 2026 میں اس وقت ہوئی جب بھارتی عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس نے مبینہ طور پر بے روزگار نوجوانوں کو ’کاکروچ‘ اور ’معاشرے کے طفیلیے‘ کہا، جس کے جواب میں سیاسی ابلاغ کے ماہر ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ طور پر اس غیر حقیقی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ سوشل میڈیا پر دو کروڑ سے زائد فالوورز حاصل کرنے والی اس تحریک نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وفاقی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر پر بڑے پیمانے پر پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ہے۔