سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں آج پھر زبردست کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس پر آ گیا
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2026 02:23pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے باعث آج فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔