لاہور: اسٹیج اداکارہ عروج سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر سبزہ زار پولیس نے ناصر خان کے خلاف مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے پہلے اس سے دوستی کی اور ڈرامے میں کام کی پیشکش کرکے اس کے گھر آنا جانا شروع کیا، بعدازاں تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے گھر لے گیا۔
اداکارہ کے مطابق ملزم نے اسے نشہ آور جوس پلایا اور بے ہوشی کی حالت میں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم ناصر نے مبینہ زیادتی کے بعد اداکارہ کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
درخواست کے مطابق ملزم اب ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر اسے بلیک میل کررہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
















