وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی آج امریکاروانہ ہوں گے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی 10روزہ دورے پر آج امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔
طارق فاطمی کو امریکا بھجوانے کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد کیا گیا۔
طارق فاطمی ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے ساتھ ملاقاتیں کر کے پاک امریکا تعلقات کے فروغ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
طارق فاطمی وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کے حوالے سے دعوت نامہ بھی پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ،طارق فاطمی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔