چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی حکومت پر شدید تنقید
فائل فوٹولاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے سندھ ڈے کی تقریب سے بلاول بھٹو نے خطاب کیا ۔بلاول بھٹو کی تقریر کی خاص بات تقریر کا سندھی میں شروع کرنا تھا۔
بلاول بھٹو نے آج بھی ن لیگ پر تنقید کے نشتر چلائے اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔
بلاول نے تقریر کے دوران لوگوں سے سوال کیا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے کیا سندھ اور پارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے؟
بلاول نے کارکنوں سے پوچھا کہ 2018 میں ملک کا وزیراعظم کون ہو گا؟
بلاول بھٹو نے کارکنوں سے اگلی باری ، پھر زرداری کے بھی نعرے لگوائے۔
سندھ کے ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب کے آخر میں بلاول کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔