آرمی چیف نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
فائل فوٹوراولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،دہشت گرد بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ، کراچی ایئرپورٹ،سی آئی ڈی بلڈنگ اورآئی ایس آئی دفتر سکھر پر ہونے والے حملے میں بھی یہی دہشت گرد ملوث تھے۔
دہشت گردوں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت 58افراد کو شہید کیا جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226افراد زخمی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عطاء الرحمان ، محمد صابر،محمد فاروق اورگل زریں شامل ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔