بھارت کا مقصد دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنا ہے، سرتاج عزیز
File Photoاسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے بھارت کو پاکستان پر تنقید کا موقعہ ملتا، نئی دہلی کا مقصد دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آج نیوز کو اپنا پہلا انٹرویو دیا اور کہا ہے کہ ہارٹ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت ضروری تھی۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستان کا موقف دیگر ممالک تک پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت کے رویئے نے سارک پلیٹ فارم کو نقصان پہنچایا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا تک عدم رسائی بھارتی حکام کی حکمت عملی تھی تاکہ ہماری آواز کہیں نہ پہنچے۔
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ امکان تھا کہ دورے سے پاکستان اور بھار ت میں کشیدگی کم ہوگی۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کو دیگر ممالک نے سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کیلئے چین اور روس نے پاکستان کی شرکت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔