بھارتی ایجنسیوں کی پاکستان میں دہشت گردی کی سازش
File Photoاسلام آباد: بھارتی ایجنسیوں نے بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔
آج نیوزکے مطابق سی پیک منصوبے سے پریشان بھارتی ایجنسیاں ایک مرتبہ پھر حرکت میں آگئی ہیں اور انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گرد افغانستان کےراستے پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، تاہم وارننگ کے بعد سیکیورٹی فورسز بھی حرکت میں آگئی ہیں اور ممکنہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین کارروائیوں میں پشین اورجنوبی وزیرستان میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔