امداد کے بجائے تجارت کوترجیح دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں،سرتاج عزیز

شائع 06 دسمبر 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ امداد کے بجائے تجارت کوترجیح دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ۔

اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب میں وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے،پائیدار ترقی کیلئے قومی اورصوبائی سطح پرمربوط تعاون جاری ہےاورسیاسی عزم اورسنجیدگی موجود ہے، اقتصادی ترقی یقینی بنائیں گے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادہ سے خطے میں ترقی اوراستحکام لایا جا سکتا ہے۔

سرتاج عزیز نے مزیدکہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کومد نظررکھتے ہوئے بہت کچھ کرنا باقی ہے اورسارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے اقتصادی، سماجی اورمختلف شعبوں میں پیشرفت کے راستے رکے ۔

سیمینارسے خطاب میں وفاقی وزیرزاہد حامد کا کہنا تھا کہ پائیدارترقی کے اہداف کیلئے مشترکہ ، منظم کوششیں درکار ہیں اورذاتی ضروریات ، تعلیم ، صحت، اوراقتصادی استحکام بنیادی حق ہے۔