عمران خان،جہانگیرترین نااہلی کیس: دلائل کیلئے 19دسمبر کی تاریخ مقرر

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2016 09:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کیس سے متعلق درخواستوں پر دلائل کیلئے 19دسمبرکی تاریخ مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے شاہ نواز ڈھلوں کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے  درخواست ملک خلیل احمد اوربلال مصطفی بھٹہ نے دائرکی تھی۔

الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستوں پردلائل کیلئے  تاریخ مقررکرتے ہوئے سماعت 19 دسمبرتک ملتوی کردی۔

عمران خان اورجہانگیرترین کے وکلاء کی جانب سے نااہلی درخواستیں سماعت کیلئے  مقررکرنے کی مخالفت کی گئی۔