سانحہ بلدیہ فیکٹری، رحمان عرف بھولا سفری دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار
File Photoبنکاک: سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ملزم رحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ میں سفری کاغذات کے بغیر ملک میں رہنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈھائی سو لوگوں کو زندہ جلانے کے ملزم رحمان بھولا کی نئی کہانی سامنے آگئی ،بھولے کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے نہ اسے انٹرپول نے گرفتار کیا۔آج نیوز کے مطابق تھائی پولیس نے ملزم رحمان بھولا کو بغیرسفری دستاویزات ملک میں داخلے پر گرفتار کیا، اور اب اسکو تھائی لینڈ سے صرف ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔
تین دسمبر کو میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رحمان عرب بھولا ایک ہوٹل میں تنہا مقیم تھا اور چالیس پولیس کمانڈوز نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر اسکو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات تھیں کہ بھولا کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اسکی حوالگی کیلئے بنکاک جائیگی تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حکومت نے اسکا ریڈ وارنٹ ایشو ہی نہیں کیا اور نہ ہی اسکو سانحہ فیکٹری کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں دو سو پچاس سے زائد مزدور جل کر جاں بحق ہوگئے تھے، بعدازاں تحقیقات میں واقعے کو بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔