عید میلاد النبیﷺکل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
فائل فوٹواسلام آباد:عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
بارہ ربیع اول کو رسول اکرم سرور کائنات دو جہاں کیلئے دنیا میں تشریف لائے ، اس دن کو منانے کیلئے مسلمان خصوصی انتظام کرتے ہیں اور اپنے گھروں، گلیوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجاتے ہیں۔
کراچی میں عیدمیلاالنی کی تیاریاں عروج پر ہیں ، چراغاں کے باعث پورا شہر حسین منظر پیش کر رہا ہے،نعلین پاک کے ڈیزائن اور عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
خوبصورت چراغاں کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں کیا گیا خوبصورت اور حسین چراغاں اپنی مثال آپ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔