قومی ائیرلائن کی فلائٹ پی کے661کے حادثے کی تحقیقات جاری

شائع 11 دسمبر 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی ائیرلائن کی فلائٹ پی کے 661کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سات دسمبر کوپی آئی اے کے  اے ٹی آر42طیارے پی کے661 کے حادثے کی تحقیقات کیلئے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ، سول ایوی ایشن کی ٹیمیں اور پی آئی اے کے سی ای او سمیت اعلی حکام جائے حادثہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

طیارے کے تباہ شدہ حصوں کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں،اے ٹی آر فرانسیسی ٹیم کا بھی آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہےجس کے بعد تحقیقات میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

دوسری جانب 38ناقابل شناخت میتیں راولپنڈی کے علاقہ روات میں نجی کولڈ اسٹوریج میں رکھ دی گئی ہیں،ان میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کی میتیں بھی شامل ہیں۔

پمز اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کہتے ہیں کہ کوشش ہے جلد ازجلد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں۔

طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈنگ کیلئے کل فرانس بھیج دیا جائے گا۔