نواز شریف کی ترکی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

شائع 11 دسمبر 2016 09:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے اتوار کوترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہےکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور ہمیں مل کر اس کیخلاف لڑنا ہو گا ۔

وزیر اعظم نے دھماکوں میں جانی نقصان پرافسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد اورغم زدہ خاندانوں کیلئے دعا بھی کی۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بھی دہشت گردوں حملوں کی مذمت کی گئی۔