حویلیاں طیارہ حادثے میں مزید 3میتوں کی شناخت کرلی گئی

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2016 06:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:حویلیاں طیارہ حادثے میں مزید 3میتوں کی شناخت کرلی گئی،جن میں جنید جمشید کی اہلیہ سمیت ایک آسٹریا کا باشندہ بھی شامل ہے۔

 طیارہ حادثے کی شناخت کی جانے والی مزید 3 میتوں میں جیند جمشید کی اہلیہ نیہا جنید اورطیارے کا پائلٹ صالح جنجوعہ کے علاوہ ایک غیرملکی  بھی شامل ہے،نیہا جنید اورصالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں اور آسٹریلیں شہری کی گھٹنے کے جوڑسے ممکن ہوئی ۔

 اب تک شناخت ہونےوالی میتوں کی تعداد 12 ہوچکی ہےجبکہ باقی 35 میتیں روات کے کولڈ اسٹوریج میں ہیں،جنہیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

پمزذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کی  فرانزک ٹیمیں لاشوں کی شناخت کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔