کراچی:عید میلاد النبی کے موقع پر مختلف علاقوں سے جلوس و ریلیاں برآمد

شائع 12 دسمبر 2016 04:29pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:شہر کراچی کی فضائیں نبی مہرباں کی آمد کے جشن کے موقع پر درود و تسلیمات سے سارا دن گونجتی رہیں۔گلی گلی،کوچہ کوچہ محافل میلاد کے پرنوراجتماعات کا سلسلہ جاری رہا۔

عاشقان رسول نے عید میلاد النبی کے موقع پر مختلف علاقوں سے جلوس اورریلیاں نکالیں۔مرکزی جلوس نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا۔

حب نبوی سے سرشار عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں میں شرکت کی اوربارگاہ رسالت میں درود وسلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچے۔

جلوس کے اختتام پر نشترپارک میں عیدمیلاد النبی کا مرکزی اجتماع ہوا جہاں نعت خواہوں نے مدحت رسول میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ربیع الاول کی مناسبت سے شہر کی سڑکوں ،مساجد اوررہائشی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔

عاشقان رسول نے نبی مہرباں کی محبت میں سرشار  ہو کر محافل میلاد اورنیاز و لنگر کا بھرپور اہتمام کیا۔

مختلف تنظیموں کی جانب سے میلاد النبی کانفرنس اوردیگرتقاریب بھی سجائی گئیں۔

شہر بھر میں مختلف جلوسوں ، ریلیوں اور تقریبات کی حفاظت کیلئے 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز کے جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔