وزیراعظم کا دورہ بلوچستان موسم کی خرابی کے باعث تاخیرکا شکار
فائل فوٹولاہور:وزیراعظم نوازشریف کا 2روزہ دورہ بلوچستان موسم کی خرابی کے باعث تاخیرکا شکارہوگیا۔
میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث وزیراعظم نوازشریف لاہورسے بلوچستان کیلئے روانہ نہ ہوسکے۔
وزیراعظم نے آج گوادرپہنچنا تھا جہاں پاک نیوی کے زیراہتمام سی پیک کے حوالے سے منعقدہ 2روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا افتتاح کرنا تھا ۔
وزیراعظم نوازشریف کے کوئٹہ اور پشین کے دورہ میں وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں شیڈیول ہیں ، بدھ کے روز وزیراعظم تربت جائیں گےجہاں سوراب ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔