بلاول کی ایک بار پھر تحریک کی دھمکی
File Photoکراچی :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ستائیس دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو تحریک چلاؤں گا ، امیر المومنین آپ کو لگ پتا جائے گا کہ اپوزیشن کی کیا ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو کی زیرصدارت حکومت کودیئے گئے چار مطالبات پرقائم عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چار نکاتی مطالبات پر حکومت کی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک چلانے کی منظوری دی گئی۔
میڈیا سیل میں پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے چاروں مطالبات کشمیرکی کل جماعتی کانفرنس میں بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھائے تھے حکومت نے آج تک ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے مطالبات پرعمل تو درکنارغورکے لئے بھی سنجیدہ نہیں ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تھا جوکہ کھلا مذاق تھا ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو اپنی اولاد کا بھی خیال نہیں ہے ۔انہوں نے خود امیرالمومنین بننے کے چکرمیں اپنی اولاد کو داؤ پر لگا دیا ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کوضیاء دور کی جانب لے جانا چاہتی ہے جسے میں ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔