کراچی:کرسمس اورسال نوکے موقع پرسمندرمیں نہانے پر پابندی عائد
فائل فوٹوکراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں کرسمس اورسال نوکے موقع پرسمندرمیں نہانے پرپابندی عائد کردی۔
کمشنرکراچی کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے کرسمس اورسال نوکے موقع انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظرساحل پرنہانے اورغوطہ خوری پرپابندی عائد کردی۔
دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کا اطلاق کرسمس کے موقع پر24 اور25 دسمبر کے لیے ہوگا جبکہ نیوایئر پر31دسمبراوریکم جنوری کو بھی نہانے پر پابندی عائد رہے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔