یمن بحری جہاز حملہ:لاپتا کیپٹن انیس کے اہلخانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

شائع 24 دسمبر 2016 07:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

یمن میں بحری جہاز پر راکٹ حملے کے بعد لاپتا ہونے والے کیپٹن انیس الرحمان کے اہلخانہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔

 کیپٹن انیس الرحمان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ واقعہ کب، کہاں اور کیسے پیش آیا، اس کا پتا چلایا جائے۔ اس کے علاوہ حقائق منظرعام پرلائے جائیں اور اگر میتیں تلاش کرلی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر وطن لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  کیپٹن انیس الرحمان اور ان کے دیگر6 ساتھی کہاں ہیں،ابھی تک اس بارے میں کوئی بات وثوق سے سامنے نہیں آرہی۔

واضح رہے کہ یمن کی سمندری حدود میں بحری جہاز پرراکٹ حملے میں7 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

بحری جہاز پر راکٹ حملے کے بعد لاپتا ہونے والے کیپٹن انیس الرحمان -فائل فوٹو بحری جہاز پر راکٹ حملے کے بعد لاپتا ہونے والے کیپٹن انیس الرحمان -فائل فوٹو