عوام کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے یقین کے بعد ماضی کی حکومت کو کسی عقلمند نے تیل کی قیمتیں سستی کرنے کا مشورہ دیا، پاکستان قرضوں کی زندگی بسر کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف فوجی بوٹ دیکھتا ہے تو ایسی پالش کرتا ہے کہ اپنی شکل نظر آنے لگتی ہے، ادھر بھگوڑا، سزا یافتہ، جھوٹا اور بزدل لندن میں بیٹھا ہے، دونوں بھائی کان کھول کر سن لو، تمہارا وقت آگیا ہے۔
اجلاس میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے، موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جس کے تحت آئندہ الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے۔
وزیرِاعظم شہبازشریف سے سائینو وک کے وفد کی ملاقات ہوئی، وزیرِاعظم کو کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم حکومتی اتحادی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ، معاشی پالیسی ، آئندہ انتخابات ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت تمام معاملات پر گفتگو ہوگی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، قبل ازوقت الیکشن ہمارا مطالبہ نہیں لیکن اگر الیکشن ہوئے تو ہم تیار ہیں، فی الحال انتخابات سے زیادہ اہم ملکی استحکام ہے۔