Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، وقار اور تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے حوالے سے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا۔
شائع 20 مئ 2022 08:42am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، وقار اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان اور چین ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین تذویراتی تعاون شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے حوالے سے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔

وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبے سمیت دونوں ممالک کی تذویراتی اہمیت کے منصوبوں پر نئے جوش و جذبے سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، وقار اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان اور چین ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرچین کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہے ۔

وزیراعظم نے کراچی دہشت گرد حملے کی مکمل تحقیقات، ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔

چین کے ایکسٹرنل سیکیورٹی کمشنر نے حکومت پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کی براہ راست نگرانی اور رہنمائی میں حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گرد حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور چینی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کے اقدامات بڑھانے کو سراہا۔

china

CPEC

پاکستان

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div