آج کی ریسیپی: فروٹی فالودہ

شائع 11 جولائ 2017 04:57am

111

:اجزاء

:فالودہ کے لئے
کارن فلور ایک پیالی
پانی ایک گلاس
:ٹوپنگ کے لئے
لال جیلی ایک پیکٹ
ہری جیلی ایک پیکٹ
دودھ آدھا پاؤ
قلاقند آدھا پاؤ
پائن ایپل دو سے تین سلائس
(برف حسب ضرورت (کُٹی ہوئی
(تخم ملنگا دو کھانے کے چمچ (بھیگا ہوا
ونیلا آئس کریم آدھا لیٹر
ریڈ سیرپ حسب ضرورت
(بادام، پستے پچیس گرام (کٹے ہوئے

:ترکیب

پہلے ایک، ایک کپ پانی میں لال جیلی اور ہری جیلی کو الگ الگ پکاکر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پین میں دودھ گرم کریں۔
پھر اس میں قلاقند شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
پائن ایپل کو چوپ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
اب کارن فلور کو ایک گلاس پانی کے ساتھ حل کر لیں اور یہ مکسچر نان اسٹک پین میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔
ایک پیالی میں تھوڑا سا پانی ساتھ رکھ لیں۔
جیسے جیسے یہ پکتا جائے، چمچ چلاتے رہیں۔
جب یہ گاڑھا ہونے لگے تو تھوڑا تھوڑا پانی چھڑک کر مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
جب یہ بالکل ٹھوس بن جائے تو فالودہ بنانے کے مولڈ میں گرم گرم ڈالیں۔
ایک بڑے پیالے میں ٹھنڈا پانی تیار رکھیں۔
اب ٹھوس کیے ہوئے فالودے کو اوپر سے دبائیں تو فالودے کی سویوں کے چھلے ٹھنڈے پانی میں گرنا شروع ہو جائیں گے۔
جیلی کو چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔
اب فالودے کے گلاس میں تیار کی ہوئی سویاں ڈال دیں۔
پھر تھوڑی سے جیلی، تھوڑی سی کُٹی ہوئی برف، تھوڑا سا قلاقند، تھوڑا سا بھیگا ہوا تخم ملنگا، پائن ایپل، ایک اسکوپ آئس کریم اور اس کے اوپر ریڈ سیرپ دیں
آخر میں کٹے بادام اور پستے چھڑک دیں۔
مزے دار فروٹی فالودہ تیار ہے۔