بھارتی نوجوان نایاب بیماری میں مبتلا
Daily mailبھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے16سالہ مِتھون چوہان انتہائی نایاب جینیاتی صورتِ حال میں مبتلا ہیں، جس کے سبب ان کے چہرے اور جسم پر سوجے ہوئے لوتھڑے ابھر آئے ہیں۔
سوجی ہوئی رسولیوں کی وجہ سے ان کے جسم کی ساخت خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے انہیں شیطان زدہ قرار ددے دیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ اس نوجوان کو بد دعا ہے۔
مِتھون کو ان کی زیادہ تر زندگی اکیلے گزارنے پر زور دیا گیا ہے۔
مِتھون نیوروفائبرومیٹوسس میں مبتلا ہیں جو 3500لوگوں میں کسی ایک کو ہوتی ہے اور اس میں پورے جسم میں نرو کے سروں پررسولیاں بڑھ جاتی ہیں۔
مِتھون کا معاملہ اب تک کے دریافت ہونے والے معاملات میں انتہائی نوعیت کا ہے۔
مِتھون کے چہرے کے گرد بڑھنے والی رسولیوں کی شدت اتنی ہےکہ نہ ان سے کھایا جاتا ہے، نہ دیکھا جاتا ہے اور نہ سانس لیا جاتا ہے۔
علاج نہ کیے جانے سے مِتھون کی رسولیوں کے سبب گھٹن سے موت واقع ہوسکتی ہے۔ان کے والدین غربت کے سبب ان کا علاج نہیں کراسکتے۔
Daily mailبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔