آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 جولائی 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کو اپنے مالی معاملات کو حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ خاص طور پر ان معاملات کو حل کرنا ضروری ہوگا جن کی وجہ سے آپ اکثر پریشنا رہتے ہیں۔آج آپ کو کسی شراکت داری میں شامل ہونے کا موقع مل سکتاہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کسی بھی نئے کاروبار کی شروعات کے لئے بالکل تیار ہوں گے لیکن بری خبر یہ ہے کہ اس میں آپ کی عملی صلاحیتیں آپ کا ساتھ نہ دے سکیں گی۔آج آپ کے لئے بہتری اسی میں ہے کہ اپنے کچھ اہم امور کو ملتوی کردیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے لئے بہتر لائحہ عمل یہ ہوگا کہ آپ متحرک ہوکر مکمل یکسوئی اور مضبوط اداروں کے ساتھ اپنے نظریاتی اصولوں سے بھرے راستے پر چلنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی موجودہ کوششیں آپ کی ساکھ اور وقار میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے لئے یہ بات ضروری نہیں کہ اپنے پرانے اہداف کو لے کر چلیں بلکہ بہتری اسی بات میں ہوگی کہ حالات کو دیکھتے ہوئے عمل کریں اور ممکنہ خطرات کو خود سے باہر نکالیں۔آج آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔
اسد (Leo)
آج آپ دوسروں کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی پالیسی کو ترتیب نہ دیں بلکہ صرف حقیقت اور اصلیت کو ہی مدنظر رکھیں۔ آگر آپ کے اندر انتظار کرنے کا حوصلہ نہیں ہے تو کئی ایک مواقع آپ سے ضائع ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج کسی بھی شخص کے بظاہر میٹھے رویے اور نرم زبانی لہجے سے دھوکا نہ کھائیں۔ کیونکہ اس کے بعد ہی دن کے پہلے حصے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے میں آسانی ہوگی۔آج آپ کو اپنے موجودہ حالات کے ساتھ مفاہمت کرلینا ہی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ اپنے معمولات کو فطری انداز میں ترتیب دینے کی کوشش کریں کیونکہ آج آپ کی توجہ بہت سے معاملات کی جانب ایک ساتھ مرکوز ہوسکتی ہے۔ مگر ان سب میں آپ کے گھریلو حالات کچھ خاص ہی اہمیت کے حامل ہوں گے۔
عقرب (Scorpio)
کیا آپ واقعی اپنی تکالیف اور مسائل کے حل میں مخلص ہیں؟ آج آپ کو ایسے الٹے سیدھے سوالوں اور جوابوں میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ عملی طور پر اپنی کوششوں کا آغاز کرکے کامیابی کا سفر شروع کرنا چاہیئے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ اپنے اندر لچک پیدا کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ دوسروں کی محبت اور اخلاق حاصل کر سکیں گے اس کے علاوہ روٹین معمولات کو چھوڑ کر کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کے باعث اپنے ہی ساتھ کام کرنے والوں سے آپ ملامت کرسکیں گے۔ایسے میں آپ کو تحمل مزاجی سے کام لینا ہوگا اور پر سکون رہنا ہوگا کیونکہ آپ اچانک کوئی بھی اقدام کر سکتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ اپنے کسی عزیز رشتہ دار کی شدید علالت کی خبر سن سکیں گے جس کے باعث آپ کو کئی عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔اپنے کسی سینیئر اور عزیز رشتہ دار کی وجہ سے آپ کو اپنے خیالات کی ترجیحات طے کرنے میں مدد بھی مل سکے گی۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے لئے اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینا ممکن نہ ہوسکے گا جس کی وجہ آپ کے مرتب کردہ شیڈول کا پوری طرح تبدیل ہوجانا ہوگا۔اس کے علاوہ دوسرے شہر سے آنے والے مہمانوں کی آمد بھی قدرتی رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔