واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی

شائع 26 جولائ 2017 05:53pm
Independentبشکریہ Independentبشکریہ

واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی کے متعلق خبردار کردیا گیا ہے۔

جعلسازوں نے ایسے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں جس میں وہ صارفین کو پھنسا کر  بینک کی معلومات نکلوالیتے ہیں۔

جعلسازی کا یہ واقعہ کوئی نیا نہیں۔ اس فراڈکو چالاکی سے منسوب کیا جارہا ہے اور اس بات پر یقین کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس کا کامیاب شکار وہ صارف ہوسکتے ہیں جو طویل مدت سے میسجنگ ایپ استعمال کررہے ہیں۔

جعلسازوں کی جانب سے بھیجا جانے والا پیغام کچھ یوں ہوتا ہے" ہمارا ریکارڈ بتاتا ہے کہ آپ کی واٹس ایپ ٹرائل سروس ایک سال کی معیا د سے تجاوز کر رہی ہے۔"

مزید یہ لکھا ہوتا ہے کہ " آپ کے ٹرائل مدت کی تکمیل کے بعد واٹس ایپ مزید میسج بھیجنے اور موصول کرنے کیلئے کارگر نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ کا استعمال بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلئے ، آپ کو ہمارے سبسکرپشن پیریڈز کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہے۔"

یہ پیغام آپ کو ایک لنک کلک کرنے کیلئے راغب کرتا ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ آپ کو اپنے نمبر سے سائن اِن ہونے کی ضرورت ہے۔

واٹس ایپ ایک معمولی سبسکرپشن فیس لیا کرتی تھی۔ تاہم 2014میں فیس بک  نے جب اِسے خریدلیااس کے بعد سے اس فیس ختم کردیا گیا تھا۔

لہٰذا صارفین کو میسج میں موجود ایسے کسی بھی لنک کو کلک نہیں کرنا چاہیئے۔

آرگنائزیشن کے مطابق اس معاملے کے متعلق موصول ہونےوالی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اگر آپ کو ایسا میسج موصول ہو تو آپ کو میسج بھیجنے والے کو بلاک کردینا چاہیئے۔

اس کیلئے آپ کو کنورزیشن کو کھول کر بلاک کا بٹن دباناہوگا۔

Independentبشکریہ