دنیا کا طویل ترین پُل پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا گیا

شائع 01 اگست 2017 05:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے نزدیک ایک دریا پر پیدل دنیا کا طویل ترین معلق پل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس پل کی لمبائی 1640 فٹ ہے اور زمین سے 85 میٹر بلند ہے۔

زرمات کے محکمۂ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے جبکہ آسٹریا میں 405 میٹر طویل اور 110 میٹر بلند پل موجود ہے۔

اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پل کو سہارا دینے کے لیے آٹھ ٹن وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔

Zermatt bridgeتصویر کے کاپی رائٹEPA
Zermatt bridgeتصویر کے کاپی رائٹEPA
Zermatt bridgeتصویر کے کاپی رائٹEPA
بشکریہ: بی بی سی