ان خواتین کی اصل عمر جان کر آپ پر سکتا طاری ہوجائے گا

اپ ڈیٹ 04 اگست 2017 03:33am

tt

آپ نے اکثر عمر چور افراد کے بارے میں سنا ہوگا جو اپنی عمر سے 5 سے 10 سال چھوٹے نظر آتے ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو ان خواتین کی تصاویر دکھانے جارہے ہیں جو دکھنے میں 15 سے 20 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کی عمریں ہمارے اندازے سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

تو آئیے ان عمر چور خواتین کی تصاویر اور ان کی عمریں ملاحظہ کرتے ہیں۔

لیو ییلن

liu

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ ان کی عمر 50 سال ہے۔ان کا تعلق چین سے ہے۔

ریسا ہیراکو

risa

ریسا دکھنے میں 15 سے 16 سال کی معلوم ہوتی ہیں جبکہ ان کی حقیقی عمر 46 سال ہے۔یہ ایک جاپانی ماڈل اور گلوکار ہیں۔

مساکو میزوٹانی

masako

مساکو جاپان کی سابقہ ماڈل ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں ان کی عمر 49 سال ہے۔

کرسٹی برنکلی

christie
کرسٹی امریکا کی ماڈل، اداکارا اور فوٹوگرافر ہیں۔ان کی تصویر کو دیکھ کر کیا آپ اس بات پریقین کرسکتے ہیں کہ ان کی عمر 63 سال ہے۔

وینڈی لڈا

vendi

وینڈی ہمیشہ سے ایسی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے 40 سال کے بعد ورک آؤٹ شروع کیا اور اپنی محنت اور لگن سے 64 برس کی عمر میں بھی جوانی کا لُک حاصل کیا۔

جینیفر ٹلی

jenifer

جینیفر ایکہالی وڈ اداکارا ہیں اور اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے بے حد شہرت رکھتی ہیں ان کی عمر 58 سال ہے۔

کینڈی لو

candy

آپ کو ان کی تصویر دیکھ کر محسوس ہورہا ہوگا کہ یہ بامشکل 20 سال کی ہیں لیکن ایسا نہیں ان کی عمر 42 سال ہے۔

زیکلینا

zaklina

زیکلینا کی جسامت ایسی ہے کہ ان سے 25 سال عمر کی خواتین بھی جلن کھائیں ان کی عمر 47 برس ہے۔

لیور ہسو

lure

لیور ایک پروفیشنل ڈیزائنر ہیں یہ بھی دکھنے میں 20 سال سے بھی کم عمر معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کی عمر 42 سال ہے۔

ارنیسٹائن شیفرڈ

81

ان خاتون کو دیکھ کر آپ نے ان کی عمر کا اندازہ 50 برس تک لگایا ہوگا لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ ان کی عمر 81 سال ہے

ماں اور دو بیٹیاں

tt

ان تینوں کے درمیان میں کھڑی اس لڑکی کی عمر 63 سال ہے اور دونوں اطراف کھڑی لڑکیاں جو اس خاتون کی بیٹیاں ہیں ان کی عمر بھی 40 سال سے زائد ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائیڈ