زیادہ میٹھا کھانا آپ کیلئے یہ پانچ مشکلات پیدا کر سکتا ہے
فائل فوٹومیٹھا کھانا کِسے پسند نہیں۔ لیکن کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہوتا۔
بہت سے لوگوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ صرف کینڈی یا کوکیز میں ہی چینی نہیں ہوتی بلکہ پاستہ، بریڈ اور ڈائٹ سوڈا میں بھی کافی مقدار میں چینی پائی جاتی ہے۔
اگر آپ میٹھی چیزیں نہیں بھی کھارہے تب بھی لاعلمی میں کافی مقدار میں چینی آپ کی غذا کا حصہ بن رہی ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسی چیزیں جس سے آپ جان سکیں گے کہ آپ چینی زیادہ مقدار میں کھا رہے ہیں۔
جلد کے مسائل
زیادی میٹھا کھانا جِلد کو خطرناک مسائل سے دوچار کرسکتا ہے اور ایکنی یا دیگر جِلدی مسائل جیسے کہ روزاکے، اکزیما، یا حد سے زیادہ چکناہٹ یا خشکی کا سبب بن سکتا ہے۔
بھوک لگتی رہتی ہے
ایک شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ میٹھا کھانے کے سبب مستقل بھوک رہتی ہے۔ کیوں کہ جسم میں ہائی بلڈ شوگر گلوکوز کو خلیوں میں جانے سے روکتی ہےجس کے نتیجے میں جسم ضرورت کے مطابق توانائی حاصل نہیں کر پاتا اور کھانے کی طلب شروع ہوجاتی ہے۔
ہائی کولیسٹرول
اگر آپ کے کولیسٹرول کی سطح بڑھی ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ چینی کھا رہے ہیں۔
تھکن کا احساس
میٹھے کا زیادہ استعمال آپ کو ہروقت تھکن کا احساس دِلائے رکھتا ہے۔ اگرچہ میٹھی چیزیں آپ کی توانائی کو ایک دم بڑھا دیتاہے ،لیکن یہ وقتی ہوتا ہے۔
مستقل سردی یا نزلہ
اگر آپ تواتر کے ساتھ بیمار پڑ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میٹھے کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ میٹھے کا زیادہ استعمال آپ کے جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کردیتا ہے جو آپ کے جسم کی، نزلے کے وائرس، سردی اور دیگر بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچاتاہے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔