مختلف ملکوں کی جانب سے لگائی گئی حیران کن پابندیاں
فائل فوٹودنیا بھر میں ممالک صرف امن و امان کیلئے ہی قوانین نہیں بناتے یا پابندیاں عائد کرتے ہیں بلکہ ملک سے جُڑی ایک ایک چیز کو منظم اور بہتر کرنے کیلئے مختلف چیزوں کیلئے قانون سازی کرتے رہتے ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے انتظامی امور کو بہترین انداز میں چلانے اورچھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کرنے کے عملی مظاہروں کے متعلق جن میں عجیب و غریب چیزوں پر پابندیاں عائد کرکے قانون کانافظ کیا گیا۔
سال 1948میں جاپان نے عوامی جگہوں پر ناچنے پر پابندی عائد کی۔ شہریوں کو صرف لائسنس یافتہ کلبوں میں ناچنے کی اجازت دی گئی۔ جاپانی حکومت نے یہ قانون فحاشی کو ختم کرنے کیلئے متعارف کرایا تھا۔
فائل فوٹوسال 2004میں سنگاپور نے چیونگ گم کی درآمدات پر سخت پابندی عائد کی۔ سنگاپور میں سڑک پر گم تھوکنے پر بھی جرمانہ ہے۔ یہ شہری ریاست کچرے، گرافٹی، تھوک پھینکنے وغیرا کے حوالے سے غیر معمولی قوانین رکھنے کیلئے مشہور ہے۔
فائل فوٹوسوئیڈن 1979میں بچوں پر جسمانی تشدد کرنے پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا۔ وہاں والدین کو بھی بچوں کو مارنے پیٹنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب سے اب تک 30سے زائد مزید ممالک نے یہ قانون منظور کرالیا ہے۔
فائل فوٹوملائشین حکومت نے 2011 میں پیلے کپڑوں پر پابندی عائد کی کیوں کہ یہ رنگ اس مخالف ایکٹووسٹ گروہ کا تھا جس نے اس وقت کے ملائشین وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
فائل فوٹوبرطانیہ کے ایک مشہور اور احمقانہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مرنا غیر قانونی ہے۔
فائل فوٹومشہور امریکی اداکارہ کلیئر ڈینس پر 1990کی دہائی کی آخر میں فلپائنز کے دارلحکومت منیلا میں گُھسنے پر پابندی تھی۔ یہ پابندی ان پر اپنے متعدد انٹرویوز میں اس شہر، جہاں انہوں نے فلم کی تھی، کی حالت بیان کرنے پر لگی تھی۔ اس شہر میں ہر اس فلم پر بھی پابندی لگ گئی تھی جس میں ڈینس کام کررہی تھیں یا آئندہ کرتیں۔
فائل فوٹوList25 بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔