انسانی تاریخ کا بد نصیب ترین ہنی مون
-Mirrorکیوبا: مرر آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیورپول کی رہائشی دو بچوں کی ماں جوانے مک ڈونلڈ اپنے شوہر کیوین کے ساتھ ہنی مون منانے کیوبا گئیں،جہاں وہ ہوٹل کی بالکونی سے گر گئیں جس سے ان کی کمر کی ہڈی اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
انہیں اس سے بھی بری صورت حال کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب وہ ہسپتال پہنچی اور سمندری طوفان ہریکین ارما کیوبا سے ٹکرا گیا۔ ہسپتال کا بڑا حصہ طوفان کے باعث برباد ہوچکا ہےجس کی وجہ سے ان کا مناسب علاج بھی نہیں کیا جارہا۔
جوانے نے حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے جوتے پہن رکھے تھے جن کی وہ عادی نہیں تھیں۔ جوتوں وجہ سے جوانے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور بالکونی سے گر گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایمبولینس ایک گھنٹا تاخیر سے پہنچی اور میں جب تک وہیں پڑی رہی۔

ہسپتا میں ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ ان کی کمر اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں۔ ڈاکٹرز نے ٹانگوں کا آپریشن کر دیا، اگلے روز ان میں راڈ ڈالے جانے تھے کہ رات کو سمندری طوفان آ گیا اور ہر چیز تباہ ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اب کیوین اپنی بیوی کو واپس برطانیہ لیجانے کیلئے انشورنس کمپنی سے ایمرجنسی ہیلی کاپٹر منگوانے کیلئے کی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ ان کا مناسب علاج ہو سکے۔
بشکریہ دی مرر

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔