برائٹ کریں اسے والی ویڈیو پر ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا دلچسپ رد عمل
آئی سی سی ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے اور ملک میں کرکٹ کی واپسی کو ممکن بنانے کے بعد اپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
آزادی کپ میں جہاں ورلڈ الیون کے پلیئرز کی جانب سے لہو گرمانے والا کھیل دیکھنے کو ملا وہیں دوسری جانب ان کھلاڑیوں نے فیلڈ سے باہر کچھ زبردست لمحوں کا بھی لطف اٹھایا۔
ورلڈ الیون میں شامل مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے ہیروز نے پاکستان کی مشہور 'برائٹ کریں اسے' والی ویڈیو کو دیکھا اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
کچھ کھلاٰڑیوں کو تو اس وقت تک سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ خاتون چلا کس وجہ سے رہی ہیں۔ لیکن بعد میں وجہ بتانے پر ان کی حیرانی قابل دید تھی۔ آپ بھی دیکھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=bVVgaXlSOg8
بشکریہ CricGif
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔