پاکستان اور بھارت کی 15 یکساں اور مضحکہ خیز باتیں

شائع 07 اکتوبر 2017 10:12am

Untitled-1

بھارت اور پاکستان کے مابین شروع سے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ لیکن کچھ مضحکہ خیز چیزیں ایسی ہیں جو دونوں قوموں میں یکساں پائی جاتی ہیں، اور آپ چاہتے ہوئے بھی ان سے انکار نہیں کر پائیں گے.

٭ پاکستان برسوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور بھارت برسوں سے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ لیکن دونوں کو ہی امن کیلئے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

malala kailash

٭ ملک کا خزانہ لوٹنے میں دونوں کے سیاستدانوں کا کوئی ثانی نہیں۔

Untitled-1

٭ دونوں ملکوں کی عوام ہر بار ان کو ووٹ دیتے ہیں جو کبھی بھی امیدوں پر پورانہیں اترتے۔

kejriwal

٭ دونوں ملکوں میں ایک مشہور دھرنا ماسٹر موجود ہے۔

anna hazare imran khan

٭ دونوں ملکوں میں ایک ایک جانورکے گوشت پر پابندی ہے۔پاکستان میں خنزیراور بھارت میں گائے۔

beef and bacon

٭ بھارت میں ٹوائلٹ سے زیادہ اور پاکستان میں لوگوں سے زیادہ موبائل فونز ہیں۔

toilet

٭ دونوں ہی ملکوں میں وی آئی پی پروٹوکول کیلئے عوام کو ستایا جاتا ہے۔

vip escort

٭ دونوں ہی ملکوں میں محبوب آپ کے قدموں میں والے بابا عامل بنگالی  کثرت سے موجود ہیں۔

black magic

٭ پی آئی اے ہو یا ائیر انڈیا، دونوں ہی ائیر لائنز میں مسافروں کے ساتھ بھیڑ بکریوں والا سلوک کیا جاتا ہے اور بدترین کھانوں سے نوازا جاتا ہے۔

PIA Air India

٭ کراچی میں سی ویو ہے اور ممبئی میں میرین ڈرائیو، دونوں کی منڈیر پر محبت میں ڈوبے جوڑے بوس کنار میں مصروف نظر آتے ہیں۔

marine drive

٭ دونوں ملکوں کی گالیاں ایک جیسی ہیں جبکہ کھانوں کا ذائقہ دونوں کا زبردست ہوتا ہے۔

street food

٭ دونوں ہی ملکوں میں پورا خاندان ائیر پورٹ چھوڑنے آتا ہے۔

karachi airport

٭ بھارتی ہو یا پاکستانی، اپنے فون کی حفاظت کیلئے تو کور خرید سکتے ہیں لیکن سر کی حفاظت کیلئے ایک ہیلمٹ نہیں لے سکتے۔

helmet

٭ اور دونوں ہی ملکوں میں ایک عدد واہیات سنگر موجود ہے۔

Such talented people exist in both the countries.