سندھ کی پراسرار بچّی

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2017 07:26am

Untitled-2

میل آن لائن کی رپورٹ لے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی میں  نامعلوم اور پراسرار بیماری میں مبتلا ایک نو سالہ بچی کی گردن 180 ڈگری کے زاویے پر جھک گئی ہے جو ناممکن ہے۔

 افشین قمبر نامی یہ بچی کسی نامعلوم عضلاتی مرض کی شکار ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے سر کو سیدھا رکھنے میں ناکام رہتی ہے.

اس بیماری کے نتیجے میں افشین چلنے پھرنے یا کھڑے ہونے سے بھی معذور ہوگئی ہے اور ہر وقت بیٹھے رہنے پر مجبور ہوتی ہے، جبکہ کھانے پینے اور ٹوائلٹ جانے کیلئے بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے.

Afhseen Qumbar, from Mithi in Pakistan's Singh province, has a muscular disorder, which means she is unable to keep her head upright

ایک رپورٹ کے مطابق علاقے کے بچے اس بچی سے خوفزدہ جبکہ بالغ افراد کا ماننا ہے کہ یہ بیماری گناہوں کا نتیجہ ہے. افشین بچی اسکول بھی نہیں جاپاتی جبکہ اس کے دوست اس کے چھ بہن بھائی ہی ہیں. اس کے والد 55 سالہ اللہ جڑیو اور ماں پچاس سالہ جمیلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد مقامی ڈاکٹروں کو بچی کو دکھایا مگر انہیں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ ایسی بیماری کا علاج نہیں کرسکتے.

The condition means that Afhseen cannot stand or walk properly and is restricted to a sitting position. She also needs help to eat and use the toilet

غربت کے شکار اس جوڑے کا انحصار بڑے بیٹے کی مالی مدد پر ہے اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ بیٹی کو اسپیشلسٹ کو دکھانے سے قاصر ہیں. بچی کی ماں کے مطابق ' ہم بیٹی کی حالت دیکھ کر خون کے آنسو رونے لگتے ہیں، میں اسے مزید تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی، اب تک کوئی ڈاکٹر بیماری کی تشخیص نہیں کرسکا'.

میل آن لائن کے بقول مقامی ڈاکٹروں نے بچی کو کراچی کے جناح ہسپتال میں دکھانے کا مشورہ دیا ہے مگر والدین کے  پاس بڑے ہسپتال میں علاج کرانے کے وسائل نہیں. افشین پیدائش کے وقت تو اپنے بہن بھائیوں کی طرح صحت مند تھی مگر آٹھ ماہ کی عمر میں اس کی زندگی بدلنا شروع ہوئی۔

Children are scared of her and adults believe her condition is a result of sins. She doesn't go to school and her only friends are her siblings

جمیلہ نے بتایا ' جب وہ آٹھ ماہ کی تھی تو وہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے زمین پر گرگئی جس سے گردن متاثر ہوئی'. انہوں نے مزید بتایا ' ہم نے شروع میں تو اسے نظرانداز کردیا مگر جب مقامی سطح پر اسے دکھایا گیا تو بھی اس کی حالت بہتر نہیں، عمر بڑھنے سے مسائل زیادہ پیچیدہ ہوگئے، وہ سر کو سیدھا نہیں رکھ پاتی جبکہ اکثر گردن میں درد کی شکایت کرتی ہے'.

ویڈیو یہاں دیکھئے

مقامی ڈاکٹر دلیپ کمار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز نہ ہونے کے برابر سامنے آتے ہیں، اس کی حالت ریڑھ کی ہڈی میں مسئلے یا عضلاتی مرض کی وجہ سے ہے مگر حتمی نتیجہ مناسب معائنے سے ہی نکالا جاسکتا ہے'.