کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ بچہ کونسا مشہور پاکستانی کرکٹر ہے؟
کہتے ہیں ٹیلنٹ ہمیشہ اپنا راستہ خود بناتے ہوئے اپنے مقام مقصود کو حاصل کرلیتا ہے۔ جی ہاں اس کی جیتی جاگتی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور و معروف آل راؤنڈر شاداب خان اپنے ننھے منے دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ نہروں میں نہایا کرتے تھے اور اب تو ان کی قسمت ہی بدل چکی ہے۔

جی ہاں یہ چھوٹا بچہ شاداب خان ہی ہیں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک ابھرتا ہوا ستارا ہیں اور اس وقت اپنی کارکردگی کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو جیت رہے ہیں۔
چاہے ان کی کارکردگی چیمپیئنز ٹرافی میں دیکھ لی جائے یا گذشتہ ہفتے ختم ہونے والی پاک سری لنکا سیریز میں دیکھ لی جائے۔ انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کے ایک مستقل رکن کے طور پر جگہ بنالی ہے۔

یاد رہے شاداب خان نے محض 18 سال کی عمر میں ہی شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنا لوہا منوایا ہے اور مستقبل میں بھی ان سے اسی طرح کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔