Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر آج کراچی پہنچے گی

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:06am
فائل فوٹو

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر آج کراچی پہنچے گی۔

دونوں ٹیمیں بدھ کے روز نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

سری لنکن ٹیم سے مقابلے کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل 12 کھلاڑی پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، فینز ایکشن دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔