اقوام متحدہ کا بھارت سے متنازع شہریت بل واپس  لینے کا مطالبہ

شائع 16 دسمبر 2019 01:43pm

 اقوام متحدہ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کی مذمت کرتے ہوئے بل کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ بھارتی بل مسلمانوں کے خلاف تعصب کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس کے ترجمان جیرمی لارنس نے کہا کہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ یہ بل مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔