'اگر عمران خان کانفرنس میں شریک ہوتے تو زیادہ بہتر تھا'
فائل فوٹو
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہےکہ ترکی اور پاکستان کےتعلقات ہمیشہ ہی بڑے قریبی اور مستحکم ہیں اور ان تعلقات میں کبھی بھی کوئی دراڑ نہیں آسکتی ہے۔
انہوں نےان خیالات کااظہارپاکستان میڈیا کی جانب سے عمران خان کےکوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔
انہوں نےکہاکہ عمران خان اگرطے شدہ پروگرام کےتحت کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کرتےتوزیادہ بہتر ہوتا۔
صدرایردوان کا پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مستقبل میں مزیدمستحکم اورخوشگوارہوں گے۔پاکستان سےاسٹریٹجک تعلقات میں بہتری کےلئےفروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ کےلئے پیشرفت جاری ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ عمران خان اہم وجہ کےسبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکےتاہم اگروہ شریک ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔