نو خواتین کے ریپ اور قتل کا اعتراف کرنے والےدو ملزمان ہلاک
دو مبینہ قاتل اور گینگ ریپسٹ کے متعلق بھارتی پولیس نے سنسنی خیز انکشافات کردیے۔
پولیس کے مطابق دوہفتے قبل مارے جانے والے دو مبینہ قاتل اور گینگ رپسٹس نے نو دیگر خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے اور انہیں آگ لگانے کا اعتراف کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق محمد عارف اور چنتاکنتا چینا کیشاوولوان چار ملزمان میں سے دو تھے جنہوں نے چھبیس سالہ خاتون ڈاکٹر کا گینگ ریپ کر کے آگ لگا دی تھی۔
چاروں مبینہ ملزمان چھ دسمبر کو جیل توڑکر بھاگے اوربھارتی حیدرآبادسے 30 میل دور پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
سینئر پولیس افسر کے مطابق عارف اور چیناکیشاوولونے نو مزید ریپ اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس اب مختلف جائے وقوعہ پر ٹیمیں بھیج کر ملزمان کے دعووں کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
سراغ رساں افسر ملزمان کے موبائل ڈیٹا کو ٹریک کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مبینہ وارداتوں کے وقت ملزمان کہاں تھے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ 26سالہ جانوروں کی ڈاکٹر کو گینگ ریپ کرنے کے بعد قتل کرنے کے بعد چار لارہی ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔