وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 11:02am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی،وزیراعظم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

ملکی سلامتی کے امور پر اہم فیصلے کرنے والی قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نوکردی گئی،اہم قومی واسڑٹیجک فیصلے کرنے والی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ 12رکنی کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

وزیردفاع پرویز خٹک ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن قومی سلامتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔