سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 10:28am
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءاسحاق ڈار کی مشکل میں اضافہ ہوگیا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری کردیا ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ میں واقع جائیداد مکان نمبر 7کی نیلامی کے معاملے پر 4کنال 17مرلے کا بنگلہ کتنے پیسوں میں نیلام ہوگا،مہنگا ترین فرنیچر اور نوادرات کی نیلامی کیسے کروائی جائے۔

 ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی کو نیلام کرنے کا اشتہار دے دیا۔نیلامی 28 جنوری کو دوپہر 12 بجے ہوگی،12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر ہے۔

کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہوگی،باقی رقم 7یوم کے اندر اندر جمع کروانا ہوگی۔