وزیراعظم کی بی آئی ایس پی سے مستفید افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 10:28am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔

ذرئع کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام  سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

  وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام عام کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام  انتظامیہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔